تازہ ترین - 09 جنوری 2026
نیو کراچی سے ملنے والی نامعلوم خاتون کی لاش کی شناخت، شوہر کا اہم انکشاف
پاکستان - 08 جنوری 2026
کراچی کے علاقے نیو کراچی سے چند روز قبل ملنے والی نامعلوم خاتون کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خاتون کی شناخت آسیہ کے نام سے ہوئی، جس کی تصدیق اس کے شوہر نے کی۔
شوہر کا کہنا ہے کہ واقعے والے روز ایک نامعلوم شخص کی جانب سے فون آیا، جس میں بتایا گیا کہ وہ گھر کے باہر موجود ہے۔
شوہر کے مطابق آسیہ نے کہا کہ وہ صرف کچھ دیر میں واپس آ جائے گی اور اسی کے بعد گھر سے چلی گئی، تاہم وہ دوبارہ واپس نہ آ سکی۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک شخص پر شبہ ہے جس سے متعلق تمام معلومات پولیس کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دیکھیں

