سبزیوں اور پروبائیوٹکس سے بھرپور غذا پروسٹیٹ کینسر کی پیشرفت روک سکتی ہے

news-banner

تازہ ترین - 08 جنوری 2026

تحقیق کے مطابق سبزیوں سے بھرپور اور پروبائیوٹکس والی غذا پروسٹیٹ کینسر کے آہستہ پھیلنے والے انواع کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

 

مطالعے میں محققین نے پیٹ اور پروسٹیٹ کے درمیان تعلق کی جانچ کی اور یہ دریافت کیا کہ فائٹوکیمیکلز سے بھرپور غذائیں، جیسے پتوں والی سبزیاں اور بیریز، اور لیکٹوبیکلس پروبائیوٹکس (پیٹ کے مفید بیکٹیریا) پروسٹیٹ کینسر پر مثبت اثر ڈال سکتی ہیں۔

 

نتائج میں سامنے آیا کہ 90 فیصد سے زائد مردوں نے جو خاص سپلیمنٹس استعمال کیے تھے

 

جن میں بروکلی، ہلدی، انار، سبز چائے، ادرک، کرین بیری اور مخصوص ڈیزائن شدہ پروبائیوٹکس شامل تھے

 

ان میں بیماری کی شدت یا تو کم ہوئی یا رک گئی۔

 

تحقیق کے مرکزی مصنف پروفیسر رابرٹ تھامس نے بتایا کہ پہلی بار یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیٹ میں بیکٹیریا کا توازن پروسٹیٹ کینسر کی ترقی کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔