صدر ٹرمپ کا دعویٰ: عالمی کارروائی کا اختیار صرف میری اخلاقیات تک محدود ہے، بین الاقوامی قوانین مجھے نہیں روک سکتے

news-banner

دنیا - 09 جنوری 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک پر امریکی فوجی کارروائی کا اختیار ان کے پاس ہے اور انہیں روکنے والی واحد چیز ان کی اپنی اخلاقیات ہیں۔

 

 صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ کسی عالمی قانون یا بین الاقوامی ضابطے سے پابند نہیں، بلکہ امریکا کی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی ملک میں کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

 

ٹرمپ نے گرین لینڈ اور وینزویلا کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ امریکی طاقت کے استعمال سے امریکا کے عالمی مفادات مضبوط ہوتے ہیں۔

 

 انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کبھی کبھار ضروری ہے، مگر اس کا اطلاق اس بات پر منحصر ہے کہ قانون کو کس طرح سمجھا گیا۔

 

 ان کے مطابق حقیقی فیصلہ اخلاقیات پر ہونا چاہیے۔

 

صدر ٹرمپ نے وینزویلا میں امریکی عزائم اور تیل پر قبضے کے ارادے کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا روس کے ساتھ جوہری معاہدے کے ختم ہونے کی صورت میں بھی چین کو شامل کرے۔

 

 انہوں نے تائیوان کے مسئلے پر کہا کہ چین کے اقدامات چینی صدر پر منحصر ہیں اور امریکا تائیوان پر کسی فوجی کارروائی سے خوش نہیں ہوگا، تاہم امید ہے کہ چین ایسا اقدام نہیں کرے گا۔

 

یہ انٹرویو ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی فوجی کارروائیوں اور بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے دنیا بھر میں بحث جاری ہے، اور صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ عالمی طاقت کے استعمال میں انہیں آزادی حاصل ہے اور وہ صرف اپنی اخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہیں۔