دنیا - 09 جنوری 2026
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں فروخت، ٹیم کا نام حیدرآباد رکھا گیا
کھیل - 08 جنوری 2026
اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی ٹیموں کی نیلامی کی تقریب کے دوران پہلی ٹیم 175 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئی، اور اس کا نام حیدرآباد رکھا گیا۔
نیلامی کی تقریب میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی، وفاقی وزراء، کھلاڑیوں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں 9 بڈرز اور 6 ممکنہ شہروں کا تعارف کرایا گیا، اور پھر چیئرمین نے گھنٹی بجا کر نیلامی کا آغاز کیا۔
ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین کی نیلامی سے دستبرداری کے بعد، اب 9 پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہوا، اور نئی ٹیموں کی شمولیت سے پی ایس ایل کے کل ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی۔
پی ایس ایل سیزن 11 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ لیگ نے ایک دہائی میں چیلنجز اور کامیابیاں دیکھی ہیں، اور آج پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگس میں شامل ہے۔
تقریب میں پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سکسز کی ٹیموں کو حالیہ ٹورنامنٹس میں کامیابی پر انعامات بھی دیے گئے۔
دیکھیں

