ایران میں حکومت مخالف مظاہرے شدید، خامنہ ای کا امریکی دباؤ کے خلاف اعلان

news-banner

دنیا - 09 جنوری 2026

ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر بڑے شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔

 

 انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق احتجاج ایران کے 31 صوبوں کے 100 سے زائد شہروں تک پھیل چکا ہے، جس میں اب تک 47 افراد ہلاک اور تقریباً 2,500 مظاہرین گرفتار ہو چکے ہیں۔

 

سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عوام سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ کچھ فسادی عناصر عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر امریکی صدر ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

 

 خامنہ ای نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مسائل پر توجہ دیں، ایران کسی غیر ملکی کرائے کے فوجی کو برداشت نہیں کرے گا۔

 

ایرانی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ سے ریاستی خودمختاری کے تحفظ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ امریکی بیانات مداخلت اور بدامنی کو ہوا دینے کی کوشش ہیں۔

 

 وزارت نے واضح کیا کہ ایران کے عوامی مطالبات قانون کے دائرے میں حل کیے جائیں گے، جبکہ معاشی مشکلات کی بنیادی وجہ غیرقانونی امریکی پابندیاں ہیں۔