پاکستان - 09 جنوری 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب روانہ، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے
دنیا - 09 جنوری 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار آج رات سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے تاکہ جدہ میں 10 جنوری 2026 کو ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں۔ اجلاس 9 سے 11 جنوری تک جاری رہے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں اسرائیل کے صومالی لینڈ کے نام نہاد علاقے کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے اثرات اور مضمرات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈار پاکستان کا واضح اور دوٹوک مؤقف پیش کریں گے۔
دورے کے دوران وہ او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں علاقائی اور عالمی امور، باہمی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کے پلیٹ فارم پر مسلم دنیا کو درپیش اہم سیاسی و سفارتی چیلنجز پر مؤثر کردار ادا کرے گا اور صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے اصولی موقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کرے گا۔
دیکھیں

