دنیا - 09 جنوری 2026
وزیراعظم شہباز شریف: بلوچستان میں ترقی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری
پاکستان - 08 جنوری 2026
کوئٹہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود صوبائی حکومت عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور وزیراعلیٰ اور سیاسی قیادت کو اس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں اور جب تک دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیراعظم نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مئی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں افواج پاکستان نے بھارت کو ایک تاریخی سبق دیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
انہوں نے این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے بتایا کہ اسلم رئیسانی کے جائز مطالبے کو پورا کرنے کے لیے پنجاب نے 11 ارب روپے سالانہ فراہم کیے، جس پر انہیں خوشی ہے۔
مزید برآں، وزیراعظم نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک خونی روڈ پر 300 ارب روپے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس سے 18 گھنٹے کا سفر 8 گھنٹے میں مکمل ہوگا اور حادثات کم ہوں گے۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں ایک ساتھ پانچ دانش اسکول بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
دیکھیں

