دنیا - 09 جنوری 2026
ایرانی پولیس کی کارروائی، پاکستانی خاتون بازیاب
دنیا - 08 جنوری 2026
ایرانی پولیس نے ایک مبینہ اغوا کار سے پاکستانی خاتون کو بازیاب کرا لیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ ڈھائی سال قبل اسے غیر قانونی طور پر ایران منتقل کیا گیا تھا، جہاں ایک پاکستانی شخص نے اس سے زبردستی نکاح کر لیا تھا۔
خاتون نے اہل خانہ کے ذریعے گورنر سندھ کو ویڈیو پیغام بھیجا اور اپیل کی کہ اسے ظالم شخص سے نجات دلائی جائے۔ بازیاب ہونے والی خاتون لطیف آباد حیدرآباد کی رہائشی ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاندان کو بازیابی کی اطلاع دی اور ایرانی سفیر اور وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے خاتون کو بازیاب کروایا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ خاتون کو بذریعہ جہاز پاکستان منتقل کیا جائے گا اور ان کے سفری اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے جائیں گے۔
خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ اگست 2023 میں ایرانی نمبر سے فون آیا کہ ان کی بہن نے شادی کر لی ہے، جس کے بعد اس نمبر پر دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔
18 ستمبر 2023 کو بہن کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔
دیکھیں

