پاکستان - 09 جنوری 2026
پی ٹی آئی میں نظم و ضبط کا فقدان، ہر سو افراد کا الگ لیڈر ہے: محمود خان اچکزئی
پاکستان - 09 جنوری 2026
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں نظم و ضبط نظر نہیں آتا اور صورتحال یہ ہے کہ ہر سو افراد میں ایک خود کو لیڈر سمجھتا ہے۔
لاہور بار کے صدارتی امیدوار کے کیمپ میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جلوس بہت بڑا تھا، تاہم نہ کوئی باقاعدہ اسپیکر تھا اور نہ ہی مائیک کا انتظام۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں اور یہاں کسی عہدے یا ذاتی مفاد کے لیے نہیں آئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دینے کی تعلیم دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوری تحریکوں کی ایک طویل تاریخ ہے اور ہم انہی تحریکوں کے وارث ہیں۔ اگر کوئی اپنی غلطی تسلیم کرے تو مذاکرات کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔
دیکھیں

