پاکستان - 09 جنوری 2026
گرین لینڈ پر حملے کی صورت میں فوری جوابی کارروائی ہوگی، ڈنمارک کی امریکا کو سخت وارننگ
دنیا - 09 جنوری 2026
ڈنمارک کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر گرین لینڈ پر کسی بھی قسم کا حملہ کیا گیا تو ڈنمارک کی مسلح افواج بغیر کسی اضافی ہدایات کے فوری ردِعمل دیں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ گرین لینڈ، ڈنمارک کے اندر ایک خود مختار علاقہ ہے اور کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اس سے قبل سات یورپی ممالک نے مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ گرین لینڈ سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار صرف گرین لینڈ اور ڈنمارک کو حاصل ہے۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یورپی رہنماؤں کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپ گرین لینڈ کی سکیورٹی کو سنجیدگی سے نہ لے تو امریکا مداخلت کر سکتا ہے، کیونکہ یہ خطہ عالمی میزائل دفاع کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
دیکھیں

