پاکستان - 09 جنوری 2026
کراچی میں سرد ترین رات، درجہ حرارت 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
تازہ ترین - 09 جنوری 2026
کراچی میں ملک بھر میں جاری شدید سردی کی لہر کے اثرات واضح ہو رہے ہیں، جہاں بلوچستان سے آنے والی یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے موسم سرما کی سب سے سرد رات دیکھی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ صبح 10 بجے تک درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے اور شمال مشرقی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد و خشک ہوا چل رہی ہے۔
ایک ہفتہ قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ سردی کی شدت میں اضافے سے درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں جا سکتا ہے۔
دیکھیں

