پاکستان - 10 جنوری 2026
کارتک آریان اور مبینہ مسٹری گرل کے تعلق پر نیا انکشاف، گوا ہوٹل کی تفصیلات سامنے آ گئیں
انٹرٹینمنٹ - 09 جنوری 2026
بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان اور ان کی مبینہ مسٹری گرل کرینا کوبیلیوٹ کے درمیان تعلقات سے متعلق ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔
گزشتہ دنوں کارتک آریان کے بارے میں ایک افواہ نے خاصی توجہ حاصل کی، جس میں ان کا نام 17 سالہ برطانوی طالبہ کرینا کوبیلیوٹ کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا۔
یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی جانب سے الگ الگ شیئر کی گئی ساحلِ سمندر کی تصاویر میں حیران کن مماثلتیں نوٹ کیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے میں کارتک آریان اور کرینا کوبیلیوٹ دونوں گوا کے معروف سینٹ ریجس ہوٹل میں مقیم تھے۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے ہوٹل میں علیحدہ علیحدہ کمرے حاصل کیے ہوئے تھے۔
اس معاملے پر ہوٹل انتظامیہ نے رازداری کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ریڈٹ پر اس وقت قیاس آرائیوں نے زور پکڑا جب کارتک اور کرینا نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایک ہی ساحل اور ایک جیسے تولیوں کے پس منظر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔
اس کے علاوہ یہ بھی سامنے آیا کہ کارتک آریان کرینا کو انسٹاگرام پر فالو کر رہے تھے، تاہم افواہیں پھیلنے کے بعد انہوں نے انہیں ان فالو کر دیا۔
مداحوں کی جانب سے مزید کھوج کے دوران غیر مصدقہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ کرینا لیتھوین نژاد طالبہ ہیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں، جبکہ ان کی عمر کے حوالے سے مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں۔
اس تمام بحث کے بعد کرینا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تاحال کارتک آریان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
دیکھیں

