پاکستان - 09 جنوری 2026
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی تیزی، معاشی استحکام اور سرمایہ کاری کے روشن مستقبل کا اعلان
کاروبار - 09 جنوری 2026
پاکستان کی مضبوط ہوتی معاشی بنیادیں اور مسلسل معاشی پیش رفت قومی خوشحالی اور سرمایہ کاری کے ایک روشن مستقبل کی عکاس بن رہی ہیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے گزشتہ دو دہائیوں کی تاریخ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے سنگِ میل عبور کر لیے ہیں۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں ڈالر کی بنیاد پر 161 فیصد جبکہ پاکستانی روپے میں 190 فیصد شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹس میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی بصیرت، مربوط پالیسیوں اور مؤثر سہولت کاری کے باعث پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری مارکیٹ کو استحکام ملا اور عالمی سطح پر اس کی شناخت مزید مضبوط ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں 41 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران 1 لاکھ 35 ہزار نئے سرمایہ کار مارکیٹ میں شامل ہوئے۔
گزشتہ 9 ماہ میں پی ایس ایکس میں شامل کمپنیوں کے مالیاتی اشاریے مستحکم رہے اور مجموعی منافع میں تقریباً 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سال 2026 کے دوران 16 سے زائد نئی کمپنیوں کی لسٹنگ متوقع ہے، جس سے سرمایہ کاری میں شمولیت، لیکویڈیٹی اور مارکیٹ کے حجم میں مزید وسعت آنے کی توقع ہے۔
اسٹاک مارکیٹ کی مسلسل بلندی پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہتر ماحول پر عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔
مشیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کا میکرو اکنامک ماحول سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش اور قابلِ اعتماد مرکز بن چکا ہے، جہاں سرمایہ کاروں، صارفین اور کاروباری طبقے کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیز اور مالی شراکت داروں نے پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کو مثبت قرار دیا ہے۔
خرم شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے ممالک اور اداروں کے لیے سرمایہ کاری کا عمل مزید آسان، شفاف اور مربوط بنایا جا رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی ہمہ جہت حکمتِ عملی نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش ہب اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مرکز بنا دیا ہے۔
دیکھیں

