پاکستان - 09 جنوری 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بولی جیتنے والی کمپنیوں سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد
کھیل - 09 جنوری 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی بولی جیتنے والی کمپنیوں، او زی ڈویلپرز (سیالکوٹ) اور ایف کے ایس (حیدرآباد) کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور انتظامیہ کو شفاف بولی کے انعقاد پر سراہا، اور کہا کہ براہِ راست نشریات نے اس عمل کی شفافیت اور ساکھ واضح کر دی۔
انہوں نے کہا کہ نئی ٹیموں کی شمولیت سے کرکٹ کے نچلے درجے کو فروغ ملے گا، نئے ٹیلنٹ کو موقع ملے گا، لیگ کی عالمی مقبولیت بڑھے گی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔
نیلامی میں ایف کے ایس نے 175 کروڑ روپے میں 7ویں ٹیم خرید کر اسے حیدرآباد کا نام دیا، جبکہ او زی ڈویلپرز نے 185 کروڑ روپے میں 8ویں ٹیم خرید کر اسے سیالکوٹ کا نام دیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیلامی کے اختتام پر بولی جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور لیگ کی کامیابی پر تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو سراہا۔
دیکھیں

