انٹرٹینمنٹ - 12 جنوری 2026
صدر ٹرمپ کی کیوبا کو وینزویلا کے تیل پر پابندی، کیوبا نے دھمکی مسترد کر دی
دنیا - 12 جنوری 2026
واشنگٹن/ہوانا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو واضح دھمکی دی ہے کہ اسے وینزویلا کا تیل یا پیسہ نہیں ملے گا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ کیوبا کو واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر لکھا کہ کیوبا کو مزید تیل یا پیسہ نہیں ملے گا، زیرو، اور وہ سختی کے ساتھ معاہدے کی تجویز دے رہے ہیں، ورنہ دیر ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کیوبا کئی برسوں سے وینزویلا سے آنے والے تیل اور پیسوں پر انحصار کر رہا ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کس نوعیت کا معاہدہ چاہتے ہیں۔
دوسری جانب کیوبا کے صدر میگوئیل ڈیاز کینل نے امریکی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور کسی کو اسے معاہدے پر مجبور کرنے کا اخلاقی جواز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیوبا پر حملہ نہیں ہوا، بلکہ 66 برسوں سے امریکہ کی طرف سے حملے جاری ہیں اور وہ اپنے ملک کے دفاع کے لیے خون کے آخری قطرے تک تیار ہیں۔
واضح رہے کہ کیوبا وینزویلا کے بڑے تیل خریداروں میں شامل ہے، لیکن وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی امریکی گرفتاری کے بعد 3 نومبر سے کیوبا کو وینزویلا کی جانب سے تیل کی سپلائی بند ہے۔
دیکھیں

