کاروبار - 12 جنوری 2026
انیتا کریم پاکستان کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے چیمپئن بن گئیں
کھیل - 12 جنوری 2026
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹ کے دوران ہنزہ کی رہائشی انیتا کریم نے تاریخ رقم کر دی۔
پروفیشنل ایم ایم اے لیگ انفنیٹ چیمپئن شپ میں خواتین کی 52 کلوگرام کی ٹائیٹل فائٹ میں انیتا کریم نے ایران کی پریسا شمش آبادی کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے فاتح قرار پائیں۔
انیتا کریم پاکستان کی پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور پہلی مرتبہ اپنی سرزمین پر پروفیشنل ایم ایم اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
دیکھیں

