افغانستان سے پھنسے پاکستانی طلبہ طورخم کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے

news-banner

تازہ ترین - 12 جنوری 2026

امیگریشن ذرائع کے مطابق افغانستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ اب طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔

 

 مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 28 طلبہ کی وطن واپسی کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

 

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 12 اکتوبر سے طورخم سمیت تمام سرحدی گزرگاہیں آمد و رفت کے لیے بند تھیں۔