پاکستان - 15 جنوری 2026
بورڈ گیمز کھیلنا دماغ کے لیے طویل مدتی فوائد رکھتا ہے، تحقیق
تازہ ترین - 15 جنوری 2026
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چند منٹ تک بورڈ گیمز کھیلنا دماغی نشوونما کے لیے طویل مدتی فوائد رکھتا ہے۔
یہ تحقیق امریکا کی یونیورسٹی آف اوریگون میں کی گئی، جس میں پری اسکول سے دوسری جماعت تک کے بچوں پر کیے گئے 18 مطالعات کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق کے مطابق نمبر بورڈ گیمز کھیلنے والے بچوں میں اعداد و شمار اور ابتدائی ریاضی کی صلاحیتوں میں 76 فیصد تک بہتری کے امکانات سامنے آئے۔
تحقیق کی مصنفہ جینا نیلسن کے مطابق ابتدائی ریاضی کی مہارتیں تعلیمی زندگی میں بعد کی کامیابی سے گہرا تعلق رکھتی ہیں، جبکہ نمبر بورڈ گیمز سیکھنے کا ایک آسان، مؤثر اور کم لاگت ذریعہ ہیں۔
دیکھیں

