پانی کی بوتلوں سے خارج ہونے والے ذرات سے متعلق ہوشربا انکشاف!

news-banner

تازہ ترین - 15 جنوری 2026

ایک نئی تحقیق میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ روزمرہ استعمال کی پلاسٹک اشیاء، خاص طور پر پانی کی بوتلوں سے خارج ہونے والے مائیکرو پلاسٹکس براہِ راست لبلبے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

 

 ماضی کی تحقیقات میں مائیکرو پلاسٹکس کو ہارمونز میں خلل، ذیابیطس، فالج اور کینسر جیسی بیماریوں سے جوڑا گیا تھا، تاہم براہِ راست تعلق واضح نہیں ہو سکا تھا۔

 

تازہ تحقیق میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پولی ایتھائلین ٹیریفتھالیٹ (PET)، جو پلاسٹک بوتلوں کا اہم جزو ہے، لبلبے کے خلیوں پر زہریلے اثرات مرتب کرتا ہے۔

 

 

 پولینڈ اور اسپین کے محققین کے مطابق PET مائیکرو پلاسٹکس خنزیر کے لبلبے میں خلیات کی موت، چکنائی کے جمع ہونے اور عضو کی فعلیت میں خلل کا باعث بن سکتے ہیں، جو ذیابیطس اور موٹاپے کے خطرات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔