پاکستان - 15 جنوری 2026
سماجی کارکنوں کا ایپل اور گوگل سے ایکس سے متعلق بڑا مطالبہ!
تازہ ترین - 15 جنوری 2026
خواتین کے مختلف گروپس، ٹیکنالوجی واچ ڈاگز اور سماجی کارکنوں کے ایک اتحاد نے ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل اور گوگل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور اس کے چیٹ بوٹ گروک کو اپنے ایپ اسٹورز سے ہٹا دیں۔
یہ مطالبہ بدھ کے روز شائع ہونے والے ایک کھلے خط میں کیا گیا۔
خط میں ایلون مسک کے زیرِ انتظام پلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد، خصوصاً خواتین اور بچوں سے متعلق جنسی، توہین آمیز اور پُر تشدد تصاویر بنانے اور پھیلانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اتحاد کا کہنا ہے کہ یہ عمل ایپل اور گوگل کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اس اقدام میں فیمنسٹ گروپ الٹرا وائلٹ، نیشنل آرگنائزیشن فار ویمن، موو آن اور پیرنٹس ٹوگیدر شامل ہیں، جن کا مقصد ایلون مسک اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر دباؤ بڑھانا ہے۔
الٹرا وائلٹ کی کمپین ڈائریکٹر جینا شرمن نے کہا کہ ایپل اور گوگل کو اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
دیکھیں

