پاکستان - 15 جنوری 2026
گرین لینڈ میں نیٹو فوجی تعیناتیاں، روس کی شدید تشویش
دنیا - 15 جنوری 2026
روس نے گرین لینڈ میں نیٹو افواج کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جہاں ڈنمارک کی قیادت میں شروع کیے گئے 'آپریشن آرکٹک اینڈیورنس' کے تحت متعدد یورپی ممالک نے اپنے فوجی اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جرمنی، فرانس، سویڈن اور ناروے کے فوجی نوک، گرین لینڈ میں سیکیورٹی، نگرانی اور مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔
روس کا کہنا ہے کہ نیٹو اس سرگرمی کو روس اور چین سے مبینہ خطرات کے بہانے انجام دے رہا ہے، جبکہ نیٹو کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات خطے میں سیکیورٹی اور نگرانی کے لیے ضروری ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ کو امریکی کنٹرول میں لینے کے ارادے نے صورتحال کو مزید کشیدہ کر دیا ہے، اور ڈنمارک نے واضح کیا ہے کہ امریکی قبضہ ناقابلِ قبول ہے۔
ماہرین کے مطابق آرکٹک میں نئے بحری راستے اور قدرتی وسائل کے باعث یہ خطہ عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
دیکھیں

