کھیل - 16 جنوری 2026
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
تازہ ترین - 16 جنوری 2026
پشاور – پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں 20 سے 23 جنوری کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔
چترال، سوات، دیر، کوہستان اور گلیات میں برفباری کے باعث سڑکوں کے بند یا پھسلن کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔
میدانی اضلاع صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور بنوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے بعد میدانی علاقوں میں دھند اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ رہے گا۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے نکاسیٔ آب کے نظام کو فعال رکھنے اور بل بورڈز محفوظ بنانے کی ہدایت کی ہے۔
سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ برفباری کے دوران پانی، خوراک، ادویات اور گرم کپڑے ہمراہ رکھیں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔
دیکھیں

