تازہ ترین - 18 جنوری 2026
کراچی: گل پلازہ میں آتشزدگی، فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق، عمارت کے دو حصے منہدم
پاکستان - 18 جنوری 2026
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں رات گئے لگنے والی ہولناک آگ پر 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہ پایا جا سکا۔
آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے منہدم ہو گئے جبکہ باقی حصے کے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد افراد کے تاحال لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں، تاہم شدید حرارت اور عمارت کے خستہ حال ہونے کے باعث اندر داخل ہونا ممکن نہیں ہو سکا۔
ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، واٹر کارپوریشن، سندھ رینجرز اور کے ایم سی کی بھاری مشینری امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
گورنر سندھ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ سندھ اور میئر کراچی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری ریسکیو، متاثرین کی مدد اور واقعے کی شفاف تحقیقات کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دیکھیں

