تازہ ترین - 18 جنوری 2026
ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، بارش اور برفباری کی پیشگوئی
تازہ ترین - 18 جنوری 2026
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
اسلام آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بارش جبکہ مری، گلیات، چترال، دیر، سوات اور کالام میں شدید برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 19 جنوری کو مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش، ژالہ باری اور برفباری متوقع ہے۔
21 سے 23 جنوری کے دوران کوئٹہ اور زیارت میں برفباری اور شمالی و وسطی بلوچستان میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
18 سے 20 جنوری کے دوران مری اور گلیات میں بارش و برفباری جبکہ 20 سے 23 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
دیکھیں

