دنیا - 19 جنوری 2026
واٹس ایپ سٹیٹس میں صارفین کیلئے نیا پرائیویسی فیچر متعارف
تازہ ترین - 19 جنوری 2026
واٹس ایپ نے اپنے سٹیٹس فیچر میں صارفین کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے جس سے پرائیویسی میں بہتری آئے گی۔
نئے فیچر کے ذریعے صارفین دیکھ سکیں گے کہ کون ان کا سٹیٹس دیکھ سکتا ہے اور کیا وہ دوسروں کے ساتھ ری شیئر ہو سکتا ہے یا نہیں۔
یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہے جو ہر سٹیٹس پوسٹ کرنے سے قبل پرائیویسی سیٹنگز کو چیک کرنا چاہتے ہیں۔
نئے فیچر تک رسائی سٹیٹس مینیو کے “آڈینس” آپشن کے ذریعے ممکن ہے، جہاں سے صارف اپنی سیٹنگز میں "مائی کانٹیکٹس"، "اونلی شیئر ود"، یا "ایکسپٹ" میں سے کسی کو منتخب کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ بیٹا ورژن میں یہ فیچر پہلے ہی متعارف کرایا جا چکا ہے، اور مخصوص کانٹیکٹس کو شامل یا خارج کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ اپ ڈیٹ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگی۔
دیکھیں

