کاروبار - 19 جنوری 2026
گوشوارے جمع کرانے والے 32 ارکانِ اسمبلی کی رکنیت بحال
پاکستان - 19 جنوری 2026
گوشوارے جمع کرانے کے بعد 32 ارکانِ اسمبلی کی معطل شدہ رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 جبکہ پنجاب اسمبلی کے 14 ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سندھ اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 4، 4 ارکان کو بھی دوبارہ رکنیت دے دی گئی ہے
سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی کے ایک ایک رکن کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ان ارکان کی رکنیت گوشوارے بروقت جمع نہ کرانے کے باعث معطل کی گئی تھی، جو اب مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔
دیکھیں

