دنیا - 19 جنوری 2026
روسی فوج سلاویانسک کے قریب پہنچ گئی، یوکرین کے 1210 فوجی ہلاک ہونے کا دعویٰ
دنیا - 19 جنوری 2026
روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں جاری فوجی کارروائی کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف محاذوں پر یوکرینی افواج کے 1,210 اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے۔
روسی بیان کے مطابق فضائیہ، میزائل فورسز اور توپخانے نے ڈرون اسمبلی مراکز، توانائی و نقل و حمل کے انفراسٹرکچر، اسلحہ گوداموں اور غیر ملکی جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب ڈونیٹسک حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوج شمالی ڈونباس میں پیش قدمی کرتے ہوئے اسٹریٹجک شہر سلاویانسک سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ چکی ہے۔
اہم سپلائی راستوں کے قریب شدید لڑائی جاری ہے، جس سے یوکرینی دفاعی نظام پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یوکرین نے ان دعوؤں کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم کیف پہلے ہی ڈونباس میں صورتحال کو پیچیدہ قرار دے چکا ہے۔
دیکھیں

