ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

news-banner

کاروبار - 19 جنوری 2026

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 

 صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 89 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 431 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 549 روپے مقرر کی گئی۔

 

 ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ، روپے کی قدر میں کمی اور مجموعی معاشی غیر یقینی صورتحال مقامی مارکیٹ میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔