دنیا - 19 جنوری 2026
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ
تازہ ترین - 19 جنوری 2026
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی علاقہ بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے گلگت بلتستان اور ہنزہ سمیت پشاور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
عینی شاہدین کے مطابق زلزلہ آتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی جانب نکل گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دیکھیں

