دنیا - 19 جنوری 2026
راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں سکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق
پاکستان - 19 جنوری 2026
راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد وقار کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنی والدہ کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال لایا تھا۔
چیک اپ کے بعد واپسی کے دوران اسپتال کی پارکنگ میں محمد وقار اور سکیورٹی گارڈ کے درمیان معمولی تنازع نے سنگین صورت اختیار کرلی۔
ایف آئی آر کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے نوجوان پر مبینہ طور پر مکے اور لاتیں برسائیں، جس کے نتیجے میں محمد وقار کی طبیعت بگڑ گئی اور اسے دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کرلیا اور نامزد سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش جاری ہے اور پولیس تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔
واقعے کے بعد اسپتالوں میں سکیورٹی انتظامات، اہلکاروں کے رویے اور تربیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال جیسے حساس مقامات پر عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
دیکھیں

