پاکستان - 21 جنوری 2026
مریم اورنگزیب کا نیا انداز سوشل میڈیا پر چھا گیا، بشریٰ انصاری اور زارا نور عباس کی تعریف
انٹرٹینمنٹ - 20 جنوری 2026
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی حالیہ تقریبات میں شرکت کے دوران سامنے آنے والا نیا انداز سوشل میڈیا پر خاصا مقبول ہو گیا ہے۔
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں ان کی سادہ مگر باوقار اسٹائل اور پراعتماد شخصیت کو خوب سراہا گیا۔
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے مریم اورنگزیب کے وزن کم کرنے کے سفر کو کمٹمنٹ اور مستقل مزاجی کی مثال قرار دیتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔
اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ
"اگر عورت اپنا خیال رکھنا شروع کردے تو کوئی بھی مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے"
اور مریم اورنگزیب کو خوداعتمادی اور سادگی کی بہترین مثال قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مریم اورنگزیب کا نیا انداز سیاست میں خواتین کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیغام ہے۔
دیکھیں

