کھیل - 21 جنوری 2026
کیا دھرندھر 2 میں رنویر سنگھ کے ساتھ وکی کوشل بھی نظر آئیں گے؟
انٹرٹینمنٹ - 21 جنوری 2026
بالی ووڈ فلم دھرندھر کے سیکوئل میں رنویر سنگھ کے ہمراہ وکی کوشل کی شمولیت کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل فلم اُڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک میں نبھائے گئے اپنے کردار میجر وہان سنگھ شیرگل کو ایک بار پھر دھرندھر 2 میں ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
ہدایتکار ادیتیا دھر اس فلم کو ایک مشترکہ فلمی یونیورس بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں مختلف ٹائم لائنز کے باوجود فلم اُڑی کی کہانی کو بھی شامل کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق وکی کوشل نے گزشتہ سال ہی فلم کے لیے اپنے مناظر کی شوٹنگ مکمل کر لی تھی، جو دھرندھر کی ریلیز سے پہلے ریکارڈ کیے گئے۔
فلم کی کاسٹ میں آر مادھون، سنجے دت اور ارجن رامپال کے نام بھی شامل بتائے جا رہے ہیں، تاہم ہدایتکار نے بڑی کاسٹنگ سے متعلق تفصیلات کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔
دوسری جانب اکشے کھنہ کے کردار کو فلم کے سیکوئل میں صرف چند فلیش بیک مناظر تک محدود رکھا جائے گا، جو پہلے ہی شوٹ کیے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دسمبر میں ریلیز ہونے والی دھرندھر تاحال سینما گھروں میں کامیابی سے چل رہی ہے، جبکہ اس کا سیکوئل 19 مارچ 2026 کو ریلیز ہوگا۔ فلم کا ٹریلر فروری 2026 میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
دیکھیں

