کھیل - 21 جنوری 2026
ڈیوڈ بیکہم کے بیٹے نے ایسا کیا کیا کہ والدین کا بدترین خواب کہا جانے لگا؟
انٹرٹینمنٹ - 21 جنوری 2026
انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبالر سر ڈیوڈ بیکہم نے اپنے بیٹے بروکلن بیکہم کے اس بیان پر ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے والدین پر ذاتی زندگی میں مداخلت کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے صلح سے انکار کر دیا تھا۔
ڈیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ، معروف فیشن ڈیزائنر وکٹوریا بیکہم، گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے بڑے بیٹے بروکلن بیکہم کے باعث خبروں میں ہیں۔
رواں برس کے آغاز میں ڈیوڈ بیکہم نے خاندانی اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے صلح کے اشارے دیے تھے اور ’سر‘ کا خطاب ملنے پر بھی خاندان کو یاد رکھا۔
تاہم پیر کی شب بروکلن بیکہم نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں والدین پر الزام لگایا کہ وہ خاندانی بیانیے کو کنٹرول کرتے رہے اور ان کی شادی میں مداخلت کی۔
26 سالہ بروکلن نے لکھا کہ وہ اب مفاہمت نہیں چاہتے اور پہلی بار اپنی زندگی میں خود کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔
اس پوسٹ پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جہاں کئی صارفین نے اسے ’’ہر جدید والدین کا بدترین خواب‘‘ قرار دیا، جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات سوشل میڈیا کے بجائے نجی طور پر حل ہونے چاہئیں۔
بعدازاں ڈیوڈ بیکہم نے بیٹے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو غلطیاں کرنے دیں، کیونکہ بعض اوقات انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔
تنازع کی وجوہات
بروکلن کے مطابق 2022 میں ہونے والی ان کی شادی کے دوران کشیدگی اس وقت بڑھی جب وکٹوریا بیکہم نے تقریب سے چند روز قبل نکولا کے عروسی لباس کو ڈیزائن کرنے کا منصوبہ منسوخ کر دیا۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کی والدہ نے نکولا کے ساتھ طے شدہ پہلے ڈانس میں مداخلت کی، جسے انہوں نے توہین آمیز قرار دیا۔
بروکلن کا دعویٰ ہے کہ شادی سے قبل ان پر اپنے نام کے حقوق سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ اور ترغیب دی جاتی رہی۔
دیکھیں

