انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
ایران پر حملہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا: ایرانی سفیر
دنیا - 30 جنوری 2026
اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اسے صرف ایران پر نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا پر حملہ سمجھا جائے گا۔
صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ایرانی سفیر نے بتایا کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات میں 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 690 دہشت گرد شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے دوران 305 ایمبولینسز اور بسیں، 24 گیس اسٹیشن تباہ کیے گئے، جبکہ 700 دکانیں، 300 مکانات اور 750 بینکوں کو نقصان پہنچا۔
رضا امیری مقدم کے مطابق پرتشدد ہجوم نے 414 سرکاری عمارتیں، 749 پولیس اسٹیشن، 120 صحت مراکز، 200 اسکول اور 350 مساجد کو بھی نشانہ بنایا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا اور اب بھی امید ہے کہ صورتحال جنگ کی طرف نہیں جائے گی، تاہم اگر ایران پر حملہ ہوا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
دیکھیں

