کھیل - 13 مارچ 2026
2029ء تک 60 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف، احسن اقبال
کاروبار - 30 جنوری 2026
دبئی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے 2029ء تک پاکستان کی برآمدات 60 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
دبئی میں گلف فوڈ 2026ء کے دوران پاکستان پویلین کے دورے کے موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ کو عالمی معیار کا برانڈ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 10 سال میں پاکستان کی برآمدات 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔
وفاقی وزیر نے نمائش میں موجود پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے پاکستانی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے اور عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر زور دیا۔
اس سال نمائش میں 140 سے زائد پاکستانی کمپنیاں شریک ہیں۔
دیکھیں

