انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
ایران کے معاملے پر پینٹاگون صدر ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق کارروائی کیلئے تیار، امریکی وزیر دفاع
دنیا - 30 جنوری 2026
واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر پینٹاگون صدر ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ امریکا تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس مذاکرات کا موقع تھا اور اسے اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔
دریں اثنا، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنا بحری بیڑہ تعینات کر دیا ہے۔ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بحری بیڑہ مکمل طاقت اور واضح مقصد کے ساتھ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے۔
اس کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی فورسز کے ہاتھ ہمیشہ ہتھیار کے بٹن پر ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
دیکھیں

