World
کویت نے متعدد ایرانی ڈرون مار گرائے، پاکستانی سمیت 4 افراد زخمی
کویت کے فضائی دفاعی نظام نے متعدد ایرانی ڈرون طیارے مار گرائے، جن کا ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
کویتی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل سعود العطوان نے اپنے بیان میں کہا کہ کویت کے فضائی دفاعی نظام نے کارروائی کرتے ہوئے ایران کے متعدد ڈرون طیارے تباہ کردیے۔
سعود العطوان کے مطابق ڈرون طیارے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے تھے، تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی شہری سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
دیگر زخمیوں میں ایک کویتی اور 2 اطالوی شہری شامل ہیں۔