روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

news-banner

کاروبار - 30 جنوری 2026

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

 

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر انٹربینک میں 279.77 روپے پر بند ہوا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر انٹربینک میں 279.80 روپے پر بند ہوا تھا۔