ایبٹ آباد: سوئی گیس میں کیمیکل کی موجودگی سے 17 طالبات کی حالت غیر، ہسپتال منتقل

news-banner

پاکستان - 30 جنوری 2026

ایبٹ آباد: خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں سوئی گیس میں کیمیکل کی موجودگی کے باعث 17 طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔

 

ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان کے مطابق متاثرہ طالبات پبلک ہیلتھ سکول کی طالبات تھیں، جنہیں ایمرجنسی میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

گیس لیکج کے نتیجے میں طالبات کو متلی، قے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، جن میں سے پانچ طالبات کی حالت تشویشناک ہے۔

 

فی الحال ایک طالبہ میڈیکل آئی سی یو اور دو طالبات سی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔