دنیا - 05 مارچ 2026
جولائی تا جنوری: ایف بی آر کو 372 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا
کاروبار - 31 جنوری 2026
اسلام آباد: وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2025-26 کے جولائی تا جنوری کے دوران اپنے ہدف سے 372 ارب روپے کم جمع کیے۔
ایف بی آر کی دستاویز کے مطابق 30 جنوری 2026 تک ٹیکس وصولیاں 986 ارب روپے رہیں، جبکہ جنوری کا ہدف 1,031 ارب روپے تھا۔
جنوری تا مارچ کے دوران سپر ٹیکس سے مزید 200 ارب روپے کی وصولی متوقع ہے۔
جولائی تا جنوری مجموعی طور پر ایف بی آر نے 7,147 ارب روپے جمع کیے۔ جنوری میں انکم ٹیکس کی وصولی 465 ارب روپے رہی، جبکہ ہدف 452 ارب روپے تھا۔
سیلز ٹیکس کی وصولی 352 ارب روپے رہی، ہدف 387 ارب روپے تھا۔
کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی 107 ارب روپے رہی، ہدف 126 ارب روپے، اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی 61 ارب روپے رہی، ہدف 65 ارب روپے تھا۔
اسی دوران جنوری میں 47 ارب روپے اور جولائی تا جنوری 340 ارب روپے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے، پچھلے سال اسی عرصے میں ریفنڈز 314 ارب روپے تھے۔
آئی ایم ایف معاہدے کے تحت مارچ 2026 تک مجموعی ٹیکس محصولات 9,917 ارب روپے جمع کرنے ہیں۔
ایف بی آر کو مالی سال کے ہدف تک پہنچنے کے لیے آئندہ دو ماہ میں 2,765 ارب روپے سے زائد جمع کرنے ہوں گے۔
جولائی تا جنوری کا ہدف 7,521 ارب روپے تھا، جبکہ پچھلے سال اسی مدت میں 6,699 ارب روپے ٹیکس کلیکشن ہوئی تھی۔
دیکھیں

