انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
ایران کے شہر بندر عباس میں زور دار دھماکا، رہائشی عمارت کو شدید نقصان
دنیا - 31 جنوری 2026
ایران کے خلیجی ساحلی شہر بندر عباس میں ایک رہائشی عمارت میں زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد گاڑیاں اور قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز معلم بلیوارڈ کے علاقے میں واقع آٹھ منزلہ عمارت میں دھماکا ہوا، جس سے عمارت کی دو منزلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
اطلاع کے مطابق ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایرانی میڈیا نے اس واقعے میں پاسدارانِ انقلاب کے کسی کمانڈر کو نشانہ بنانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
دیکھیں

