جناح ہسپتال میں مفت گردہ پیوند کاری کی سہولت کا باقاعدہ آغاز

news-banner

تازہ ترین - 31 جنوری 2026

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جناح ہسپتال لاہور میں مفت گردہ پیوند کاری کی سہولت کا عملی آغاز ہو گیا۔

 

 پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے لائسنس حاصل کرنے کے بعد جناح ہسپتال میں پہلا کامیاب گردہ ٹرانسپلانٹ مکمل کیا گیا۔

 

23 سالہ مریض عرفان کو ان کی خالہ نے گردہ عطیہ کیا، اور دونوں کی حالت تسلی بخش ہے جبکہ صحت یابی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔


یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو کامیابی پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر طیبہ وسیم نے مبارکباد دی اور ٹیم کی محنت کو سراہا۔