بھارت نے پاکستان کے ساتھ فوجی کشیدگی کے بعد دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ کر دیا

news-banner

دنیا - 02 فروری 2026

نئی دہلی: بھارت نے مئی میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی فوجی کشیدگی کے بعد اپنے دفاعی بجٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

 

بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال 2026-27 کے لیے مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے دفاع کے لیے 85 ارب 40 کروڑ ڈالر مختص کیے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہیں۔

 

لوک سبھا میں پیش کیے گئے بجٹ کے مطابق دفاعی اخراجات میں اضافے کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا حصول، ہتھیاروں اور عسکری سازوسامان کی خریداری، اور دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

 

بھارتی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس بجٹ کے تحت خریداری کے طریقۂ کار کو آسان بنانے اور وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی توجہ دی جائے گی۔