Breaking News

پاکستان میں مقامی ویکسین تیاری کی جانب اہم پیش رفت، سعودی عرب سے تعاون مضبوط

پاکستان میں مقامی ویکسین تیاری کی جانب اہم پیش رفت، سعودی عرب سے تعاون مضبوط
۲۰۳ دن پہلے

پاکستان میں ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 

 

وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب سے تین اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن میں ویکسین کی مقامی تیاری، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں کے دوران ویکسین مینوفیکچرنگ، فارماسیوٹیکل صنعت اور صنعتی اشتراک کے مختلف پہلوؤں پر پیش رفت ہوئی۔

 

ترجمان کے مطابق سعودی عرب کا 11 رکنی اعلیٰ سطحی وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے۔ 

 

ملاقاتوں کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے فوکل پرسنز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔ 

 

پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عبید (چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ) جبکہ سعودی وزارتِ صنعت کے سینئر ایڈوائزر نزار الحریری فوکل پرسن مقرر ہوئے۔

 

ذرائع کے مطابق پاکستانی سی ای او کی سعودی وزارتِ صنعت کے ایڈوائزر سے چھ ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔

 

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے لیے پرعزم ہے، سعودی وفد کا دورہ اس حوالے سے فیصلہ کن ثابت ہوگا، جبکہ مقامی ویکسین سازی سے ملکی ضروریات پوری ہوں گی۔ 

 

ان کا کہنا تھا کہ محفوظ اور معیاری ویکسین کی دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں