انٹرٹینمنٹ - 03 فروری 2026
یو اے ای نے 2 ارب ڈالر قرض صرف ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا
کاروبار - 03 فروری 2026
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر قرض کو عارضی طور پر صرف ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ قرض جنوری میں میچور ہو رہا تھا، تاہم فروری تک عارضی توسیع دی گئی ہے، جبکہ پاکستان نے یو اے ای سے درخواست کی ہے کہ قرض کو ایک سال کے لیے رول اوور کیا جائے۔
یو اے ای نے پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر بطور سیف ڈپازٹ رکھے ہوئے ہیں، اور جولائی میں 1 ارب ڈالر کی تیسری قسط بھی رول اوور ہونے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے دوران رول اوور کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یو اے ای کے قرض پر شرح سود 6.5 فیصد سے زائد ہو سکتی ہے، اور وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی یو اے ای حکام سے بات چیت جاری ہے۔
رواں مالی سال کے لیے پاکستان کا ہدف مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنا ہے، جس کے سلسلے میں چین، سعودی عرب اور یو اے ای کے سیف ڈپازٹس بھی رول اوور کرنے کا پلان تیار ہے۔
دیکھیں

