پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت میں بڑا اضافہ، انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت 149 فیصد بڑھ گئی

news-banner

کھیل - 03 فروری 2026

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کے باعث لیگ کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ایک پاکستانی کمپنی نے ریکارڈ قیمت میں حاصل کر لیے ہیں، جس کے ساتھ ہی ایک نیا تاریخی سنگِ میل قائم ہو گیا ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مقررہ ریزرو قیمت سے کہیں زیادہ بولی لگائے جانے کے بعد گزشتہ برس کے مقابلے میں انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مجموعی مالیت میں 149 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

یہ نمایاں اضافہ پی ایس ایل کی مضبوط برانڈ ویلیو، معیارِ کرکٹ اور عالمی سطح پر بڑھتے اعتماد کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔

 

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی صفِ اول کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی جگہ تیزی سے مضبوط کر رہی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی قدر میں 149 فیصد اضافہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عالمی مارکیٹ پی ایس ایل کی مسابقتی اور اعلیٰ معیار کی کرکٹ پر بھرپور اعتماد رکھتی ہے۔

 

سلمان نصیر نے مزید کہا کہ نیا معاہدہ لیگ کی کاروباری ترقی اور مستقبل کی وسعت پر اعتماد کو مزید مستحکم کرتا ہے۔