3 روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں 24 ہزار روپے کا اضافہ، چاندی بھی مہنگی

news-banner

کاروبار - 03 فروری 2026

عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں 3 روزہ وقفے کے بعد آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 137 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4,813 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 24 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 514,362 روپے ہو گئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 20,576 روپے بڑھ کر 440,982 روپے تک جا پہنچی۔

 

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 741 روپے بڑھ کر 9,146 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 636 روپے کے اضافے سے 7,841 روپے تک پہنچ گئی۔