’مائیکل‘ فلم کا پہلا ٹریلر جاری، مائیکل جیکسن کے مداح پرجوش

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 03 فروری 2026

امریکی پاپ لیجنڈ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر منظرِ عام پر آ گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا اور فلمی حلقوں میں کافی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔

 

ٹریلر دیکھنے کے بعد مداحوں نے پرجوش ردعمل کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ یہ بایوپک پاپ کنگ کے کیریئر کو بھرپور انداز میں پیش کرے گی۔ 

 

فلم 14 اپریل کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

 

فلم میں مائیکل جیکسن کی زندگی کے مختلف ادوار کو یکجا کیا گیا ہے، جن میں ان کے موسیقی کے سفر، شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کی کہانی اور پیشہ ورانہ مشکلات شامل ہیں۔ 

 

البتہ اس میں ان تنازعات اور الزامات کو مرکزی حیثیت نہیں دی گئی، بلکہ زیادہ توجہ ان کی فنکارانہ محنت اور کیریئر کے نشیب و فراز پر رکھی گئی ہے۔

 

مائیکل جیکسن کا کردار ان کے حقیقی بھتیجے جیفر جیکسن نے ادا کیا ہے، جو اس فلم کے ذریعے اپنی پہلی بڑی ادکاری کا تجربہ کر رہے ہیں۔ 

 

ٹریلر میں انہیں گانے، رقص کرنے اور مشہور ’مون واک‘ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس نے کئی ناظرین کو متاثر کیا۔

 

کم عمر مائیکل جیکسن کے مناظر میں انہیں پروڈیوسر کی ہدایت پر گاتے ہوئے دکھایا گیا، اور مختصر دورانیے کے باوجود ان کے منفرد ڈانس اور اسٹیج پر توانائی کی جھلک بھی شامل ہے۔ 

 

مجموعی طور پر ٹریلر نے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا ہے اور اب سب کی نظریں اپریل میں فلم کی ریلیز پر ہیں۔