ایران نے امریکا کو مذاکرات ترکیہ سے عمان منتقل کرنے پر آمادہ کر لیا

news-banner

دنیا - 04 فروری 2026

تہران: ایران نے امریکا کو ترکیہ سے عمان مذاکرات منتقل کرنے پر رضا مند کر لیا، جسے حالیہ کشیدگی کے تناظر میں واشنگٹن کے ساتھ تہران کی ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

 

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ایران کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اہم فیصلہ کیا، جس کے تحت دو طرفہ مذاکرات کا مقام ترکیہ کے بجائے عمان مقرر کر دیا گیا۔

 

اطلاعات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اب جمعہ کے روز عمان میں ہوں گے۔

 

 ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔