پاکستان - 04 فروری 2026
اپوزیشن کے معاملات بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں، مذاکرات کے لیے تیار ہیں: طارق فضل چوہدری
پاکستان - 04 فروری 2026
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جن امور پر اعتراضات اٹھا رہی ہے، وہ باہمی گفت و شنید کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں اور حکومت ان معاملات پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے لیے اپوزیشن کو انگیج کرنا ضروری ہوتا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسی بھی یہی ہے کہ سیاسی اختلافات کو مکالمے کے ذریعے آگے بڑھایا جائے۔
طارق فضل چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا اور وزیر خزانہ و وزیر منصوبہ بندی کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں۔
انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے درمیان متوقع ملاقات میں رانا ثنا اللہ نے اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ وزیراعظم نے خود اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں جا کر ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ذاتی دشمنی نہیں بلکہ سیاسی اختلافات ہیں، اور متنازع معاملات کو بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔
دیکھیں

